الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کااعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی الیکشن 16مارچ کو ہوگا، امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کراسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 9فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن 33حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23فروری کو جاری کرے گا۔ کراچی کی 9 ، راولپنڈی کی 5 ، اسلام آباد کی 3 ، لاہور اورملتان کی 2،2 ، خیبرپختونخوا کی 8 ،بلوچستان کی 1 جبکہ جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کی 1،1 نشست پر 16 مارچ کو پولنگ ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔