عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری پر لگا دیا

عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری پر لگا دیا
لاہور:‌سابق وزیرا عظًم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مروانے کے لیے پلان سی تیار کر لیا گیا ہے، آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسے دیئے ہیں. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری پر لگا دیا، کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہیں مروانے کے لیے پلان سی تیار کر لیا گیا، آصف زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسے دیئے، سازش میں سہولت کار طاقت ور ایجنسیوں کے لوگ بھی شامل ہیں. انہوں‌نے کہا کہ کہا یہ میرے خلاف اگلی واردات کرنے والے ہیں، آج ہی قوم کو خبر دے رہا ہوں، مجھے کچھ ہوا تو انہیں زندگی انجوائے کرنے نہیں دینی، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے کروایا، میں نے ان کے نام لکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا پتا چلے. عمران خان نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کرنے والے غلطی کو درست کرنے کے بجائے ملک مزید دلدل میں دھنساتے چلے جارہے ہیں غلطی سدھارنے کا ایک ہی طریقہ تھا شفاف الیکشن کراتے، مگر پی ٹی آئی کی کامیابی کے خوف سے الیکشن نہیں کروایا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، قوم پر فیصلہ کن وقت ہے، ان 9 ماہ میں بہت سے لوگ بے نقاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو کونے سے لگایا جا رہا ہے، اس سے ملک مزید دلدل میں جائے گا۔ عمران خان نے خطاب میں کہا کہ نگراں حکومت کا مطلب نیوٹرل امپائر ہوتا ہے لیکن پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہمارے بدترین مخالفین کو بٹھا دیا گیا ہے جنہوں نے آتے ہی ہمارے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔