تعلیم کا منشوردینےوالےکےاپنےصوبےکےاسکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، مریم نواز

تعلیم کا منشوردینےوالےکےاپنےصوبےکےاسکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، مریم نواز
کیپشن: تعلیم کا منشوردینےوالےکےاپنےصوبےکےاسکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، مریم نواز

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہی وہ شخص تعلیم کا منشور پیش کرے اور اس کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہوں تو یہ کیسا منشور ہے؟

ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بہت عرق ریزی سے اپنا منشور بنایا ہے اور اسے آج جاری کیا ہے جس کے ذریعے عوام کی تکالیف کا خاتمہ کردیں گے، منشور اگر وہ شخص پیش کرے جس کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہے اور وہ تعلیم کا منشور کرے جس کے صوبے میں آج بھی اسکولوں میں بھینیس بندھی ہوں تو وہ کیسا منشور ہے۔

 انہوں ںے کہا کہ ایک اور شخص ہے جس کی کے پی میں دس سال حکومت رہی جس کے منشور میں لکھا ہے گھڑی چوری، وہ پٹرول بم لکھا ہے جو اس نے پولیس جوانوں پر چلایا، عمران خان نے دوسروں کے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ڈنڈے دے کر ریاست پر حملے کرائے، شہدا کی یاد گاریں تباہ کرائیں آج اس کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں اور دوسروں کے بچے جیلوں میں پڑے ہیں۔

  مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف نے ایسا کوئی وعدہ کیا جو اس نے پورا نہیں کیا؟ ن لیگ نے تو لوگوں کے ہاتھوں میں ہتھیار کے بجائے لیپ ٹاپ دیے،

Watch Live Public News