اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی میں ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ صبح سے جاری ،کشمیرمیں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد ، شانگلہ،بونیر، مانسہرہ ، صوابی،سوات ، مالاکنڈ، دیر، مردان، کوہاٹ، پشاورمیں بارش کا امکان ہے، اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ،سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے خطۂ پوٹھوہار، گجرات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، ساہیوال ،فیصل آباد،بہاولپوراور بہاولنگرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔