اسلام آباد ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 25جولائی کوآزادکشمیرمیں جمہوریت ہاری ہے،دنیا کو کیسے بتائیں شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہےہیں،ایک غیرنمائندہ حکومت کیسے کشمیرکازکوآگے بڑھاسکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن عمل ریاست کےقبضےمیں ہے،عوامی رائے اہمیت نہیں رکھتی،ن لیگ پہلے دن سے ووٹ کوعزت دینے کی بات کررہی ہے،نتیجہ مہم کی عکاسی نہیں کرتاجوآزادکشمیرمیں چلائی گئی،اداروں کے دفاترمیں انٹرویوہوتے ہیں تو وفاداریاں تبدیل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کے6لاکھ ووٹ ہیں اس کی 25سیٹیں ہیں،ایک جماعت کے5لاکھ ووٹ ہیں اور6سیٹیں ہیں،جتنے بڑے اور پرجوش جلسے ن لیگ نے کیے کسی نے نہیں کیے، انتخابات میں جمہوری اقدارکو تباہ کیا گیا۔