رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کل ایک تاریخی فیصلہ دیا ہے جسکی نظیر پاکستان میں کم ملتی ہے، گورنر راج لگانے جیسی باتیں شرمناک ہیں انکو چاہیئے پہلے رولز پڑھ لیں۔ اس سے قبل وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں میرا داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی جواز موجود ہیں، گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔ گورنر راج کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ سابق گورنر عمران اسماعیل کے پاس کئی مواقع آئے کہ وہ سندھ میں گورنر راج لگا سکتے تھے-مگر انہوں نے جمہوری رویے اختیار کیے-بھر پور ضمنی الیکشن میں شکست فاش سے سنگجانی ٹول پلازہ حکومت سنگین بوکھلاہٹ کا شکار ہے- یہ قوم کسی قسم کی غیر جمہوری راج کی حمایت میں نہیں کریگی. عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بزدل وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ تمہارا باپ بھی پنجاب میں گورنر راج نہیں لگا سکتا! فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تمہارا گورنر راج کی کوئی اوقات نہیں ہے یہاں پر عمران خان کا عوامی راج لگ چکا ہے۔ ضمنی انتخابات سے مسترد ہوگئے ، عدالتوں سے تمہارے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلے مسترد ہوگئے، رانا ثنا کے ہوتے ہوئے شریف خاندان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں خوب ذلیل کروا رہا ہے.