احتجاج میں شرکت کیلئےنکلنےوالے180 افراد کیخلاف مقدمات درج

احتجاج میں شرکت کیلئےنکلنےوالے180 افراد کیخلاف مقدمات درج
کیپشن: احتجاج میں شرکت کیلئےنکلنےوالے180 افراد کیخلاف مقدمات درج

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں جانے والے 180 افراد کے خلاف مقدمات درج ہو گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں احتجاج میں جانے والوں کی گرفتاری کا معاملہ،پولیس نے گزشتہ گرفتار ہونے والے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو چھوڑ دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج میں شرکت کے لیے نکلنے والے 180 افراد کے خلاف مقدمات درج  کرلیا گیا ہے۔پولیس نے گزشتہ گرفتار ہونے والے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو چھوڑ دیا ہے۔

لاہور پولیس نے گزشتہ روز 300 سے زائد کارکنوں، مقامی عہدیداروں اور رہنماؤں کو حراست میں لیا،پولیس نے اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار ہونے والے 180 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات دفعہ 144 کی خلاف پر دفعہ 188 کے تحت درج کئے گئے ،جن افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے انہیں متعلقہ ایس ایچ اوز نے شخصی ضمانت پر رہا کیا۔پولیس نے غیر متحرک کارکنوں اور رہنماؤں سے شورٹی بانڈز لے کر چھوڑ دیا۔

Watch Live Public News