تیزرفتار بس کی موٹرسائیکل کوٹکر، 2خواتین جاں بحق،1 شخص زخمی

تیزرفتار بس کی موٹرسائیکل کوٹکر، 2خواتین جاں بحق،1 شخص زخمی
کیپشن: تیزرفتار بس کی موٹرسائیکل کوٹکر، 2خواتین جاں بحق،1 شخص زخمی

ویب ڈیسک: فیروزوالہ کے علاقے رچنا ٹاؤن میں تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیاں بہنیں تھیں۔ جاں بحق ہونے والی دونوں بہنوں کی شناخت فروا اور گڑیا کے نام سے ہوئی۔ دونوں بہنیں اپنے چچا کے ساتھ لاہور ہسپتال جا رہی تھیں۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص ریاض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ 

دونوں لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جبکہ بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News