ویب ڈیسک: پیر محل کے نزدیک موٹروے پر آئل ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجہ میں ٹینکر سے پیٹرول لیکیج شروع ہوگئی ہے۔ موٹروے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے منی ریسٹ ایریا میں کھڑے آئل ٹینکر کو ٹریلر نے ہٹ کیا۔ تصادم میں ٹریلر ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا لیکن آئل ٹینکر سے پیٹرول لیکیج شروع ہوگئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے۔ موٹروےپولیس نے تمام ایریا کو محفوظ کر لیا ہے۔ سیکٹر کمانڈر شہباز عالم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ موٹروےپولیس نے تمام مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کو مطلع کر دیا ہے۔