ویب ڈیسک: لاہور میں سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والا پکڑا گیا، گاڑی مالک نے دو سو سے زائد قوانین کی خلاف ورزیاں کیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سب سےزیادہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنیوالاپکڑاگیا، 15 لاکھ روپے کی گاڑی مالک پر ایک لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا.
گاڑی مالک نے 200سے زائد مرتبہ قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، شہری ٹریفک سگنلز کو خاطر میں نہ لایا اورکئی باراووراسپیڈنگ کی ، ٹریفک پولیس نے 1 لاکھ روپےسے زائد کے چالان کی رقم وصول کرلی.
سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں نےگاڑی مالک کو200چالان بھجوا رکھے تھے، ای چالان کےجرمانوں کی تاریخ کی یہ سب سےبڑی وصولی ہے۔