ویب ڈیسک:گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر شہریوں کی قوت خریدمتاثر ہوئی ہے جس کے پیش نظر کمپنیاں صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش آفرز دے رہی ہیں اور اب ہنڈا نے بھی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دلچسپ آفر لگا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈا سٹی 1.2میں وی ٹی ای سی انجن دیا گیا ہے، اس گاڑی میں ٹچ سکرین ڈسپلے اور سمارٹ فون کنیکٹویٹی جیسے فیچرز مہیا کیے گئے ہیں،گاڑی میں دیئے گئے سیفٹی فیچرز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس) ، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی) اور ملٹی پل ایئربیگز وغیرہ شامل ہیں۔
ہنڈا پاکستان اپنی کامیابی کے 30سال مکمل ہونے پر سٹی 1.2خریدنے والوں کو محض 30ہزار روپے میں گاڑی کا انٹیریئر ہائی گریڈ کرانے کی آفر دے رہی ہے، یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور صرف ہنڈا سٹی 1.2ایم ٹی اور ہنڈا سٹی 1.2سی وی ٹی کے لیے ہے۔