لندن(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی ساجد جاوید کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے، ان کی تعیناتی کورونا صورتحال کے باعث کی گئی۔ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے ساجد جاوید کی تقرری کا اعلان کیا گیا . وہ اس سے قبل وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔
نئے مقرر ہونے والے وزیر صحت ساجد جاوید کے والد پاکستان سے تھے اور وہ 1960 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہو گئے تھے. ساجد جاوید کے والد نے بطور بس ڈرائیور اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا اور اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت دی.
برطانیہ نے سابق وزیر صحت نے ایک ساتھی خاتون کے ساتھ اپنے دفتر میں نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ٗ میٹ ہینکوک نہ صرف اپنے سرکاری اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری دفتر میں غیر اخلاقی حرکات کرتے پائے گئے بلکہ اس طرح سے انہوں نے عالمی وبا سے جنگ لڑتے ہوئے لندن میں ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی بھی کی۔