نئی دہلی(پبلک نیوز) بین الااقومی کرکٹ کےسابق مایہ ناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔
سچن ٹنڈولکر کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ انہوں نے بتائی گئیں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کیں تاکہ وہ اس مہک وباء سے دور رہیں تاہم ان میں معمولی علامات کے ساتھ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انکے گھر کے باقی افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) March 27, 2021
سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے حال ہی میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی مہم میں حصہ لیا تھا۔