’’مولانا فضل الرحمن کرپٹ نواز شریف کو چھوڑ دیں‘‘

’’مولانا فضل الرحمن کرپٹ نواز شریف کو چھوڑ دیں‘‘
پشاور ( پبلک نیوز) جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب اپنی توقیر اور عزت کے حوالے سے ٗ اپنی بچی کچی ساکھ کو بچانے کیلئے پی ڈی ایم سے الگ ہو جائیں ٗ مولانا فوری طور پر مرکزی پارٹی کی طرف لوٹیں اور نواز شریف جیسے کرپٹ انسان کیلئے پارٹی کو خراب نہ کریں۔جمعیت علمائے ا سلام (پاکستان) کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں قومی اسمبلی سے الیکشن نہ لڑیں ٗ اور ان کے صاحبزادے اسد محمود ڈپٹی سپیکر کا الیکشن نہ لڑیں ٗ لیکن انہوں نے جماعتی فیصلے کے باوجود اسی قومی اسمبلی سے الیکشن لڑا اور ہمارے موقف کو انتہائی نقصان پہنچا ٗ آزادی مارچ میں بھی ہمارا موقف یہی تھا اور پی ڈی ایم کے بننے پر بھی ہمارے ایسے ہی خدشات تھے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ نہ جمہوریت کی بحالی کے حوالے سے بات ہوئی بلکہ پی ڈی ایم آپس میں لڑ رہی ہے ٗ پی ڈی ایم کے حوالے سے پہلے انہوں نے ٹی ٹوینٹی کا میچ آپ میں کھیلا اور مریم صاحبہ اور بلاول صاحب آپس میں لڑنے لگے اور اس کے بعد زرداری صاحب نے ون ڈے شروع کر دیا نواز شریف کے ساتھ۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس ساری صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان جمعیت علمائے اسلام کو ٗ علما ٗ مدارس اور ان طلبہ کا ہوا جنہیں ٹشو پیپر کے طور پر ا ستعمال کیا گیا اور اس کیلئے ہم نے مزاحمت بھی کی اور اس سے اختلاف کیا۔

Watch Live Public News