راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ کا جماعت اسلامی کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ کا جماعت اسلامی کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

راولپنڈی (پبلک نیوز) ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جماعت اسلامی کے رہنماء کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ہر قسم کی تقریبات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا ہے کہ آپ کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے کل لیاقت باغ میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔