ہری پور ( پبلک نیوز ) ہماری بلین ٹری سونامی پہلے خیبر پختونخواہ میں شروع ہوئی اور اب بھی جس طرح امین اقبال ایک جدوجہد کر رہے ہیں پاکستان میں ماحولیات کو بہتر کرنے پر ۔ پاکستان 5 جون کو ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کی میزبانی کر رہا ہے ٗ میں سمجھتا ہوں یہ بہت بڑا اعزاز ہے ٗ پاکستان ان چند ممالک میں ہے سنجیدگی سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے پوری طرح اس کیلئے کوشش کر رہے ہیں ٗ ہم دکھانے کیلئے کوشش نہیں کر رہے ٗ بلکہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے دس بلین ٹری سونامی پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدقسمتی سے ان دس ممالک میں ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہے ٗ ہمارا پانی جو دریائوں میں آتا ہے وہ گلیشیئر سے آتا ہے ٗ موسم گرم ہوتا گیا تو ہمارے گلیشیئر پگھل جائیں گے اور ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ٗ انڈیا میں بھی یہی صورتحال ہے ٗ جو کوششیں ہم کر رہے ہیں اس سے ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹیں گے ۔ میں آنیوالی نسلوں کیلئے وہ پاکستا ن چھوڑنا چاہتا ہوں جو میں نے بڑے ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جس پاکستان میں بڑا اس میں بہت جنگلات تھے ٗ جنگلی زندگی بھی زیادہ تھی ٗ شہر بھی بڑے تھے ٗ لاہور ایک صاف شہر تھا ٗ پانی صاف تھا ٗ آلودگی نہیں تھی ٗ دیکھتے ہی دیکھتے ہم نے شہروں کو نقصان پہنچایا ٗ ہم نے چین کی مثال سے دیکھا کہ اگر ایک قوم فیصلہ کر لے تو چیزوں واپس بھی حاصل کر سکتی ہے ٗ میں جب پہلی بار سنگا پور گیا تو وہاں کا مین دریا ایک سیوریج کا نالہ ہے ٗ اب وہاں مچھلیاں بھی ہیں ٗ انہوں نے صاف کر لیا ہے تو یہ ریورس بھی ہو سکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں متنوع قسم کی جنگی حیات تھی ٗ جنگل بڑی تیزی سے تباہ ہوئے ٗ ہم نے دیکھا تھا کہ ڈی آئی خان کے اندر دریا کے ساتھ زمین تھی ادھر پورا جنگل اگ آیا ہے جس سے وہاں جنگی حیات اور پرندے بھی آگئے ٗ اس کے فائدے سیاحت کو بھی ہوتے ہیں ٗ