اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

(ویب ڈیسک ) وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق  وزیر تجارت ، وزیر بجلی ، وزیر پٹرولیم  اجلاس میں شریک ہوئے، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر اقتصادی امور ، گورنر اسٹیٹ بینک۔ چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکریٹریز، اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک  ہوئے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  سکیورٹی اہلکاروں کے اخراجات ادائیگی کے لیے 2.36 ملین کی گرانٹ منظور دی گی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کیلئے 200 ملین روپے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق وزارت قانون کیلئے 19.37 ملین روپے کی منظوری دی گئی،سپارکو کے منصوبے کیلئے 4 ارب 5 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل بیسڈ پلانٹس کو 6 ماہ تک کام کرنے کی اجازت دی گئی،خریف کے لیے یوریا کھاد کی ہموار فراہمی یقینی بنانے کیلئے منظوری دی گئی۔

Watch Live Public News