190 ملین پاؤنڈ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

190 ملین پاؤنڈ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف 190 ملین اسکینڈل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹرسردارمظفرکی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، نیب ٹیم کی جانب سے احتساب عدالت کو 23 سے 26 نومبر تک عمران خان کی گئی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ نیب حکام نے پی ٹی آئی چیئرمین کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس میں اب تک مجموعی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔