وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کو بلا لیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات رہے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں سے 6 مرتبہ رابطے کیے۔ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے کافی مذاکرات کیے۔ چاہتے ہیں ملک میں امن ہو، پاکستان پر کافی دباؤ ہے۔ کالعدم تنظیم سے نمٹنے کے لیے پنجاب میں 60 روز کے لیے رینجرز تعینات کر رہے ہیں۔ مظاہرین خاموشی سے واپس چلے جائیں۔ فرانس کا سفارتخانہ بند نہیں کریں گے۔اب یہ تنظیم عسکریت پسند ہوچکی ہے۔ اس تنظیم کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا تو کیسز ہمارے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا پنجاب بھر میں امن وامان قائم کرنے کا اختیار 60 دن کے لیے رینجرز کے حوالے کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت سے کافی مذاکرات کیے لیکن اب یہ تنظیم عسکریت پسند ہوچکی ہے۔ ادھوکی میں کلاشنکوفوں سے پولیس پرفائرنگ کی گئی،3 جوان شہید ہوئے 70زخمی ہیں، 8 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ کالعدم تنظیم نے راستے کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ کالعدم تنظیم کے لوگ واپس مسجد رحمت اللعالمین ﷺچلے جائیں۔ فرانس کاسفارتخانہ بند نہیں کرسکتے۔ فرانس کاسفیرپاکستان میں نہیں ہے۔ ثابت ہوا ان کا ایجنڈا کوئی اورہے۔ کل بھی کہا تھا غیر ملکی طاقتیں ہمارے نیو کلیئر، معیشت پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں، مولانا صاحب!حکومت کہیں نہیں جارہی، جن کوابھی کالعدم قراردیا ہے یہ نہ ہو وہ عالمی طور پر دہشت گردوں کی تنظیم میں آجائیں۔ ان کے کیسزپھرہمارے بس میں نہیں ہونگے۔ اوروفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا نوٹیفیکش جاری کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے رینجرز کی خدمات 60 دن کیلئے پنجاب کے حوالے کیں۔ پنجاب حکومت انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت جہاں چاہے خدمات لے سکتی ہے۔