سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو یونیورسٹی میں پڑھنے کی اجازت

سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو یونیورسٹی میں پڑھنے کی اجازت
ریاض ( ویب ڈیسک ) سعوی عرب کی کنک فہد یونیورسٹی میں سعودی تاریخ میں پہلی بار سیشن 2021-2022 میں خواتین طالبات کو داخلہ کی اجازت دی جا رہی ہے ٗ خواتین کو کنگ فہد یونیورسٹی کے پٹرولیم و منرل سیکشن میں داخلہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اس حوالے سے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے شاہ سلطان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ قیادت کی طرف سے سعودی عرب میں خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور غیر معمولی سرپرستی سے صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔وزیر توانائی نے بتایا کہ طالبات کو گریجوایشن میں داخلہ کی اجازت ایسے وقت میں دی گئی ہے جب سعودی عرب میں وژن 2030 کی اجازت دی جا رہی ہے ٗ اس تاریخی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے سے طالبات کو سائنس و انجینئرنگ کے مختلف شعبوں میں سیکھنے کا موقع ملے گا ۔

Watch Live Public News