کنسرٹ میں اریجیت سنگھ نے ماہرہ خان کا تعارف کس انداز میں کرایا؟ ویڈیو دیکھیں

 کنسرٹ میں اریجیت سنگھ نے ماہرہ خان کا تعارف کس انداز میں کرایا؟ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Arijit Singh spots Mahira Khan
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) بھارت کےفیمس سنگر اریجیت سنگھ کی ایک نئی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے کنسرٹ کے دوران پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو پہچاننے میں ناکام رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اریجیت سنگھ کے دبئی میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں جنہیں پہلے تو اریجیت سنگھ نہ پہچان سکے تاہم کچھ دیر بعد انہوں نے ماہرہ خان کا بھرپور انداز میں تعارف کروایا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اریجیت سنگھ اپنے کنسرٹ کے دوران کہتے ہیں کہ ’آپ سب لوگوں کو جان کر حیرانی ہوگی، کیا میں نام بتا دوں؟ میں بہت اچھے انداز میں نام بتاؤں گا۔ کیا کیمرہ یہاں آ سکتا ہے؟ میں اس خاتون کو پہچاننے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پھر یاد آیا کہ میں اِن کے لیے گانا گا چکا ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’خواتین و حضرات ماہرہ خان بالکل میرے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں۔ میں اِن کا گانا ظالما گا رہا تھا اور یہ بھی ساتھ ساتھ گا رہی تھیں اور کھڑی ہوئی تھیں لیکن میں انہیں پہچان نہیں سکا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں معذرت خواہ ہوں۔ میڈم آپ کا بہت بہت شکریہ۔‘ ویڈیو میں ماہرہ خان کو کالے رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


یار رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ 2017 میں ریلیز ہونے والی مشہور بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بطور ہیروئن کام کیا تھا۔
اس فلم میں اریجیت سنگھ اور ہرشدیپ کور کی آواز میں گانا ’ظالما‘ شامل تھا جو کے بلاک بسٹر گانا رہا۔

 
 

Watch Live Public News