خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار

خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک) مینار پاکستان واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جس کے بعد آج ان ملزمان کی شناخت پریڈ کا مرحلہ تھا تاہم عائشہ اکرم نے ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار کر دیا.

مینار پاکستان میں پیش آنے والے مقدمے میں پولیس نے اب تک 141 افراد کو حراست میں لیا ہے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت پریڈ آج ہونا تھی تاہم ٹک ٹاکر کی طبعیت ناساز تھی جس کی وجہ سے وہ جیل میں نہ آ سکیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ کے انکار کے بعد کیمپ جیل میں شناخت پریڈ کے لئے آنے والے مجسٹریٹ بھی واپس روانہ ہوگئے جبکہ تمام تر انتظامات کو ملتوی کر دیا گیا۔ شناخت پریڈ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں ہونا تھی جس کے بعدشناخت پریڈ کے بعد ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لیا جانا تھا.

یاد رہے کہ 14 اگست کے دن گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 400سے زائد افراد کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔