صرف جلسوں پر اکتفا نہیں کریں گے: پی ڈی ایم سربراہ

صرف جلسوں پر اکتفا نہیں کریں گے: پی ڈی ایم سربراہ
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صرف جلسوں پر اکتفا نہیں کریں گے۔ حکومت کی ناکامیوں اور 3 سالہ ناقص کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ کل ہونے والے جلسہ سے قبل اہم میٹنگ کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے صرف جلسوں پر اکتفا نہیں کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا۔ حکومت کی ناکامیوں اور 3 سالہ ناقص کارکردگی پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔ کورونا، رمضان اور گرمی کے موسم کی وجہ سے پی ڈی ایم کے متعلق منفی تاثر کو بہا کر لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی لانڈھی سمیت جو بم دھماکے ہوئے اس پر پی ڈی ایم نے افسوس کا اظہار کیا۔ شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی۔ زخمیوں کے لیے دعا کی گئی۔ حکومت ایک اتھارٹی بنانے جا رہی ہے۔ اجلاس نے اس اتھارٹی کو مسترد کیا۔ سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ارکان اسمبلی میڈیا کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے۔ میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے نہیں دیں گے۔ پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا۔ الیکشن کمیشن نے بھی اعتراض کیا ہے۔ مولانا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے وکلاء کہ جدوجہد میں شانا بشانہ شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل اور آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔