'ٹیلی تھون سےجوپیسہ ملےگاوہ پورےپاکستان میں استعمال ہوگا'

'ٹیلی تھون سےجوپیسہ ملےگاوہ پورےپاکستان میں استعمال ہوگا'
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون سےجوپیسہ ملےگاوہ پورےپاکستان میں استعمال ہوگا۔ چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئےکل کےٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانیوں آپ جانتے ہیں اللہ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈالاہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کےبہت سےعوام سیلاب سےشدید متاثرہیں، سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ٹیلی تھون کل رات ساڑھے 9بجے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں اور اوورسیز سےکہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں جیسے جیسے پیسہ آئےگا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی، ان کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے، ٹیلی تھون سےجو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔