تندرست رہنے کیلئے ناشتے میں یہ چیزیں شامل کریں

تندرست رہنے کیلئے ناشتے میں یہ چیزیں شامل کریں
لاہور: (ویب ڈیسک) اگر آپ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور چیزیں شامل کریں گے تو ناصرف آپ کا دن اچھا گزرے گا بلکہ آپ توانائی بھی محسوس کریں گے۔ صبح کا آغاز صحت بخش ناشتے سے کرنا چاہیے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہمارا جسم اس سے نشوونما پاتا ہے جو ہم صبح ناشتے میں کھاتے ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہمیں اپنے ناشتے میں پروٹین سے بھرپور چیزیں شامل کرنی چاہیں۔ ناشتے میں پروٹین سے بھرپور چیزیں کھانے سے ناصرف آپ خود کو تروتازہ محسوس کرتے ہیں بلکہ آپ کو چوکنا بھی رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کا مقصد بھی پورا ہو جاتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ دن کا آغاز پروٹین سے بھرپور چیزوں سے کرنا چاہیے جن میں انڈے وغیرہ شامل ہیں۔ تو آئیے تفصیلات میں جانتے ہیں کہ صبح ناشتے میں یہ چیزیں کھانے کے کیا فوائد ہیں۔ ناشتے میں انڈے شامل کریں آپ اپنے ناشتے میں انڈے بھی شامل کر سکتے ہیں۔ یا تو آپ انڈوں کو ابال کر کھا سکتے ہیں یا پھر آملیٹ بنا کر ناشتے میں شامل کر سکتے ہیں۔ انڈے کو پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ مانا جاتا ہے۔ آپ زیادہ پروٹین حاصل کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی شامل کر سکتے ہیں۔ ناشتے میں دہی شامل کریں آپ اپنے ناشتے میں دہی بھی شامل کر سکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دہی میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ آپ دہی میں شہد اور کچھ گری دار میوے بھی کھا سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا ناشتہ ہے جسے بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ کالے چنے کھائیں، حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے آپ اپنے صبح کے ناشتے میں بھی کالے چنے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اسے رات بھر بھگو کر صبح کھائیں گے تو آپ دن بھر توانا رہیں گے۔

Watch Live Public News