(ویب ڈیسک ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال پشاور میں شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مولانا محمد عبدلخبیر ازاد کی صدارت میں شروع ہوگیا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین شریک ہیں ۔ اس کے علاوہ اجلاس محکمہ موسمیات ،سپارکو اور دوسرے ادروں کے نمائندے بھی موجود ہیں ۔
ماہرین کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش صبح 5:45 پر ہوئی تھی ، غروب آفتاب کے وقت چاند کی مجموعی عمر چودہ گھنٹے ہوگی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے لیے عمر کم از کم اٹھارہ گھنٹے ہونی چاہیے ، عمر کم ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ۔