ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔
عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج تھے، جن میں انہیں چھبیس نومبر احتجاج کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔