اپنے ساتھ ظلم برداشت کرلوں گا،عوام کیساتھ ہوا ظلم برداشت نہیں،نواز شریف

اپنے ساتھ ظلم برداشت کرلوں گا،عوام کیساتھ ہوا ظلم برداشت نہیں،نواز شریف
کیپشن: اپنے ساتھ ظلم برداشت کرلوں گا،عوام کیساتھ ہوا ظلم برداشت نہیں،نواز شریف

ویب ڈیسک: عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آج سیالکوٹ میں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی میزبانی میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ جب کہ مریم نواز نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مقدر پیٹرول بم نہیں، آئی ٹی اسٹارٹ اپس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائدین کے بیٹھنے کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں میاں نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، خواجہ آصف کی تصاویر والی فلیکسز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

نواز شریف کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کے جوان اور افسران ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

نوازشریف کا جلسے سے خطاب

ن لیگ کے قائد نواز شریف نےب جلسے سے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ والوں! آپ نے دل خوش کردیا ہے، سیالکوٹ باوفا لوگوں کا شہر ہے، سیالکوٹ کا نام پورے برصغیر میں گونجتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف سے گزشتہ 55 سال کا تعلق ہے، خواجہ آصف میرے ساتھ گورنمنٹ کالج لاہور میں تھے،انہوں نے میرے ساتھ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، یہ بہترین سیاستدان ہی نہیں بہترین انسان بھی ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ہم نے بنائی لیکن افتتاح کا موقع نہیں ملا، لاہور سے سیالکوٹ تک ٹرین سروس شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ یوتھ ن لیگ کے ساتھ نہیں ہے، سارا جلسہ ہی 30 سال سے کم عمر افراد کا ہے، 2017 کا پاکستان جو میں چھوڑ کر گیا تھا وہ نظر نہیں آتا، ہم بہت پیچھے چلے گئے ہیں، آج ہر نواجون کے پاس روزگار ہونا چاہئے، ہماری حکومت نہ ختم کی جاتی توآج سب کے پاس روزگار ہوتا۔بجلی، گیس، پیٹرول سب آپ کے بس سے باہر ہوگیا ہے، ان سے پوچھو جنہوں نے ملک کے ساتھ اتنا بڑاظلم کیا ہے، میرے ساتھ جو ظلم ہوا اس کو برداشت کرسکتا ہوں، آپ کے ساتھ جوظلم ہوا اس کوبرداشت نہیں کرسکتا۔

آپ کا مقدر پیٹرول بم نہیں، مریم نواز
مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ وفا داروں کا شہر ہے، سیالکوٹ واحد شہرہے یہاں نوازشریف دوسری بار آئے ہیں۔ نوازشریف نے کہا موٹر وے کا معیار ٹھیک نہیں تھا دوبارہ بناؤں گا۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے اگر وعدہ کیا ہے تو وعدہ نبھائےگا، آپ کا مقدر پیٹرول بم نہیں، آئی ٹی اسٹارٹ اپس ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا کیوں کہ تقدیر کا فیصلہ ہے، 8 فروری کو کوئی ن لیگ کا ووٹراور سپورٹر گھر نہ بیٹھے، ووٹ کی پرچی صرف پرچی نہیں ہوتی آپ کا مستقبل ہوتا ہے۔