’پاکستانی یونیورسٹیوں میں 6 ہزار افغان سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں‘

’پاکستانی یونیورسٹیوں میں 6 ہزار افغان سٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں‘
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی یونیورسٹیوں میں 6 ہزار کے قریب افغان طلباء زیر تعلیم ہیں۔ آج یہ بچے خود بتاتے ہیں کہ پاکستان نے انہیں مواقع فراہم کیے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پاک افغان یوتھ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں۔ ماضی میں ہم نے 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، اس بارے میں ہمارا نکتہ نظر واضح ہے۔ افغانستان کے لوگ ہمارے اپنے اور ایک ہی قبائل کے لوگ ہیں۔ ہماری قربت، زبان اور ثقافت ایک جیسی ہے۔ مستحکم افغانستان کے ذریعہ پورے خطے کو وسطی ایشیا اور یورپ سے ملانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔