’ آنے والی نسلیں شکرگزار ہوں گی کہ ہم نے ان کاخیال کیا‘

’ آنے والی نسلیں شکرگزار ہوں گی کہ ہم نے ان کاخیال کیا‘
ناران (پبلک نیوز)‌ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے ایسا پاکستان چھوڑ کر جانا ہے کہ وہ ہمارا شکریہ ادا کریں. گرین اینڈ کلین پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے، آنے والی نسلوں کیلئے سرسبز اور شاداب پاکستان چھوڑ کر جانا ہے، درختوں کی حفاظت کیلئے مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے. وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ ناران کے دوران ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیےکے پی حکومت کو مبارکباد پیش کرتاہوں، یہاں بہت زیادہ درخت اگائے گئے دیکھ کر خوشی ہوئی، پہلے یہاں آتا تھا تو درخت کٹے ہوئے نظر آتے تھے، آنے والی نسلیں شکرگزار ہوں گی کہ ہم نے ان کاخیال کیا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو قدرتی حسن پاکستان میں ہے دنیا میں کہیں بھی نہیں،ماضی میں جنگلات اور درختوں کی تباہی ہوئی، ہمیں اپنے ملک کو پاک صاف رکھنا ہے، سیاحت کی وجہ سے ملک میں پیسہ آئے گا، سیاحت کی وجہ سے روزگار حاصل ہوگا، سوئٹرزرلینڈ ہمارے شمالی علاقوں سے آدھا ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔