نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم رواں ماہ دسمبر 2022ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گذشتہ سال ستمبر 2021ء میں دورہ پاکستان میں سیکورٹی خدشات کےباعث وطن واپس روانہ ہو گئی تھی۔ اور کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت نے اس پر کیوی حکام سے شدید احتجاج کیا تھا۔ https://twitter.com/BLACKCAPS/status/1541593524482998272?s=20&t=nj4-LNWuz4WRFfYYdf2lZA اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق کیوی ٹیم پاکستان کیساتھ 3 بین الاقوامی ون ڈے جبکہ 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل 2023ء میں دوبارہ پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیا 5 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔