نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز , ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کی زیر صدارت ڈومیسٹک کوچز اور ٹرینرز کا اجلاس

 نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز , ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کی زیر صدارت ڈومیسٹک کوچز اور ٹرینرز کا اجلاس

( پبلک نیوز) طیبہ نقشی: ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت ڈومیسٹک کوچز اور ٹرینرز کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایک روزہ اجلاس میں 2024-2025 ڈومیسٹک کرکٹ سیزن پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت آج جو میٹینگ ہوئی ہے اس میٹینگ میں آئندہ آنے والے ڈومیسٹک سیزن کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس میٹنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز اور ٹرینر بھی شامل تھے۔ 

خیال رہے کہ چیرمین پی سی بی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق جو کھلاڑی فٹ ہوگا وہی آگے کرکٹ کھیل سکے گا ۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ نے اس میٹینگ میں جو ٹرینرز تھے ان سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے بھی بات کی گئی اور آنئدہ آنے والے ڈومیسٹک سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز نے بھی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو کھلاڑیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 

اور بہت جلد پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

Watch Live Public News