9 مئی میں ملوث ملزمان کےفونز، برطانوی ویزا کارڈ فروخت کرنیوالا کانسٹیبل گرفتار

9 مئی میں ملوث ملزمان کےفونز، برطانوی ویزا کارڈ فروخت کرنیوالا کانسٹیبل گرفتار
کیپشن: mobiles, visa
سورس: web desk

(عثمان مغل /پبلک نیوز)سانحہ 9 مئی میں ملوث 33 ملزمان کا سامان تھانے سے غائب کر کے فروخت کرنے کا انکشاف، ملزمان کا سامان فروخت کرنے والے کانسٹیبل صداقت کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق کانسٹیبل صداقت کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، کانسٹیبل نے ملزمان کے موبائل فونز، برطانوی ویزا کارڈ اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بک قبضہ میں لی تھی، ملزمان نے اشیاء کی واپسی کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تھا،اشیاء واپس نہ ملنے پر ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے معاملے پر انکوائری کا حکم دیا تھا ،انکوائری میں 33 ملزمان کی اشیاء اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ، کانسٹیبل صداقت کے خلاف سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

Watch Live Public News