لاہور ( پبلک نیوز) سروسز ہسپتال لاہور کے اے ا یم ایس کی پراسرار ہلاکت ٗ ڈاکٹر حسن اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور کے اے ایم ایس ڈاکٹر حسن معمول کے مطابق اپنے کمرے میں موجود تھے مگر جب ان کے احباب نے دروازہ کھٹکھٹایا اور نہ کھلنے پر اسے کھولا تو ڈاکٹر حسن وفات پا چکے تھے ٗ ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا ٗ ڈاکٹر حسن کو سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا مگر وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔ ڈاکٹر حسن کی موت کا تعین تاحال نہیں کیا جا سکا ہے ٗ ان کے قریبی احباب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن گزشتہ چند روز سے بیمار تھے ٗمگر ایسی کوئی حالت نہیں تھی کہ وہ دنیا سے چلے جاتے ٗ ڈاکٹر حسن کی زندگی بچانے کیلئے ایمرجنسی میں بہت کوشش کی گئی مگر وہ واپس نہ آسکے۔