نارووال: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی سزاہر پاکستانی کو مل رہی ہے، گندم کے بحران کہ وجہ باہر کے ممالک کو گندم ایکسپورٹ کرنا ہے، کسی حکومت میں اتنے قرضے نہیں لئے گئے جتنے موجودہ حکومت نے 39ماہ میں لئے ہیں. احسن اقبال نے کہا کہ 16 ہزار ارب روپے کا قرض آنے والی حکومت کیلئے پھانسی کا پھندا ہے، ہر شعبے کے اندر حکومت کی کرپشن پائی جارہی ہے، عمران نیازی نے مافیاں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، عمران خان نے مافیاں کو بلینک چیک دیا ہو ہے، ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے قبل ازوقت الیکشن کروائے جائیں، عمران خان کا احتساب کیا جائے کیونکہ انہوں نے عوام کو سہانے خواب دیکھائے تھے، جب تک عمران خان استعفی نہیں دے دیتے پی ڈی ایم کی کوششیں جاری رہیں گی.