پی ٹی آئی کو بڑادھچکا،قومی اسمبلی کے3حلقوں پرن لیگ کی درخواستیں منظور

پی ٹی آئی کو بڑادھچکا،قومی اسمبلی کے3حلقوں پرن لیگ کی درخواستیں منظور
کیپشن: پی ٹی آئی کو بڑادھچکا،قومی اسمبلی کے3حلقوں پرن لیگ کی درخواستیں منظور

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا 24 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل سے متعلق ن لیگ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جگہ جسٹس( ر) عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو پی ٹی آئی امیدواروں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرکے ریمانڈ بیک کیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں ن لیگی ایم این ایز نے درخواست دائر کی تھی۔

مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ 24 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز دوسرے ٹربیونل کو منتقل کر دیے, کیسز راولپنڈی ٹربیونل کو منتقل کیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News