مشہور کمپنی نے مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کردیا

مشہور کمپنی نے مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کردیا
کیپشن: مشہور کمپنی نے مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کردیا

ویب ڈیسک: کراچی میں انڈس موٹرز کمپنی نے اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، کمپنی انتظامیہ نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ سپلائی چین کے مسائل کو قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز نے سپلائی مشکلات اور خام مال کی کمی کے باعث مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری کردہ نوٹس کے مطابق بندش کی وجہ مسلسل سپلائی چین چیلجز ہیں۔

نوٹس کے مطابق پرزہ جات کی کمی کے باعث انڈس موٹرز نے مینوفیکچرنگ پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے باعث کمپنی کو پیداواری ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق مینو فیکچرنگ پلانٹ آئندہ 3 روز تک بند رہے گا۔

Watch Live Public News