ویب ڈیسک: طیارہ ساز امریکی کمپنی بوئنگ نے ہزاروں کارکنوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق بوئنگ کمپنی امریکی ریاستوں واشنگٹن، اوریگون، ساؤتھ کیرولائنا اور مسوری میں 2500 سے زیادہ ملازمین کو فارغ کر دے گی۔
قرضوں کے بوجھ تلے دبے امریکی طیارہ ساز کمپنی کے 17,000 اہلکاروں میں کمی کے منصوبے کے تحت افرادی قوت کا 10٪ کم کیا جائے گا۔
2,200 برطرفی کے نوٹس واشنگٹن میں اور 220 دیگر جنوبی کیرولینا میں کارکنوں کو بھیجے گئے۔ بوئنگ نے ملازمین کی برطرفی پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
نوٹس کے مطابق متاثرہ امریکی کارکن 17 جنوری تک بوئنگ کے پے رول پر رہیں گے۔ یاد رہے ڈاؤن سائزنگ یا کسی وجہ سے نوکری سے برطرفی سے کم از کم 60 دن پہلے مطلع کیا جانا ضروری ہے۔
دسمبر میں ’’ لے آف ’’ کا ایک اور دور متوقع ہے۔ بوئنگ افرادی قوت کو کم کرنے کے لیے افرادی قوت کی کمی، منتخب ملازمت اور ذیلی اداروں کی فروخت کا بھی استعمال کر سکتی ہے۔
یادرہے رائٹ سائزنگ کی خبر کے بعد بوئنگ کے حصص 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ $143.87 پر بند ہوئے۔
اکتوبر میں ہی بوئنگ کے نئے سی ای او، کیلی اورٹبرگ نے چارج سنبھالا تھا۔
بوئنگ میں یونین کے 438 اراکین کو گزشتہ ہفتے برطرفی کے نوٹس موصول ہوئے، جن میں 218 انجینئرز اور 220 تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔