سڈنی حملہ، ہلاک ملزم کا تعلق کس ملک سے تھا؟ آسٹریلوی نائن نیوز نےپتہ لگا لیا

سڈنی حملہ، ہلاک ملزم کا تعلق کس ملک سے تھا؟ آسٹریلوی نائن نیوز نےپتہ لگا لیا

ویب ڈیسک:آسٹریلیا کے مشہور بانڈی بیچ پر حملے کے بعد اسرائیلی، بھارتی، افغان میڈیا نے نوجوان شیخ نوید کی تصویر دکھاکر پروپیگنڈا شروع کردیا تھا کہ حملہ کا تعلق پاکستان سے ہے، مگر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی حقیقت اس وقت سامنے آگئی جب آسٹریلوی نائن نیوز نے بڑا انکشاف کردیا۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی نائن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ملزم کے ساتھی کے مطابق شوٹر بھارتی نژاد تھا، جبکہ بھارتی صحافی اور میڈیا ہلاک ملزم کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ساتھ کام کرنے والے دوست نے انٹرویو میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے شوٹرکا والد بھارتی اور ماں اٹالین ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی میڈیا نے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے بتائی تھی۔ نیوساؤتھ ویلز کے شیخ نوید نے بھی سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

شیخ نوید کا کہنا تھا کہ اسرائیلی، بھارتی، افغان میڈیا پر غلط تصویر دکھا کر مجھے حملہ آور قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں، اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی کہ اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا میری تصویر دکھا کر جھوٹ پھیلا رہا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور، ایک باپ اور بیٹے تھے جنہوں نے  ہجوم پر فائرنگ کی۔

Watch Live Public News