عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

  عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈٰسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان کے علم میں نہیں کہ عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل ہورہی ہے۔ جو ڈیل کررہے ہیں ان سے پوچھیں۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد کے شہریوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کریں گے، ہم نے کالج اور یونیورسٹیز کے بچوں کے لیے یہ سروس شروع کی ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کو اب دفاتر میں آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ بچوں کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں ہے لیے یہ سہولت گھروں میں فراہم کی جائے گی۔ یہ ایک بہت اچھی سہولت ہے، آنے والے دنوں میں سی ڈی اے میں بھی مزید بہتری نظر آئے گی۔ یہ بنیادی چیزیں ہیں جو شہریوں کا حق ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم ٹریفک مسائل حل کریں گے، شہر کو سگنل فری بنائیں گے۔ 

ہم اسلام آباد کے شہریوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کریں گے۔ ہم نے کالج اور یونیورسٹیز کے بچوں کے لیے یہ سروس شروع کی ہے۔ پاسپورٹ اتھارٹی بننی چاہیے۔ ہم اس اتاھرٹی سے متعلق غور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں ڈیل سے متعلق کوئی بات نہیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں۔ پاسپورٹ میں تاخیر کا مسئلہ چند ماہ کا یے اس کے پیپرز اور تکنیکی مسائل ہیں