حکمت عملی تبدیل، حکومت کسانوں کو600 روپے من سبسڈی دے گی

wheat
کیپشن: wheat
سورس: google

ویب ڈیسک :(حیدر منیر ) پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پرنئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ گندم خریداری کی بجائے کسانوں کو600 روپے من سبسڈی ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے حکومتی پالیسی پرپورا اترنے والے کسانوں کو 400 سے 600 روپے فی من سبسڈی دینے پرغور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس اگلےسیزن تک 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے اور کسانوں کے پاس جو گندم ہے اس میں بارشوں کی وجہ سے نمی ہے، اس لیے نمی والی گندم کو ذخیرہ کرنا ممکن نہیں۔

حکومت نے اب کسانوں کو فی من سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل سے بھی پابندی اٹھالی ہے، بین الصوبائی نقل و حمل سےپابندی اٹھانے سے متعلق باقاعدہ اعلان جلد ہوگا۔ 

پولیٹیکل رپورٹر