اسلامآباد(ویبڈیسک) اسلام آباد کے علاقے بحریہ ٹاون میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے بلی کو پھانسی پر لٹکا دیا .
سوشل میڈیا پرایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بلی کو پھانسی پر لٹکایا ہوا ہے ، سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اس ملزم کے ہمسائے نے اس مسئلہ کو سوشل میڈیا پر اٹھایا تھا. خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس گھر کا مالک کوئی نفسیاتی مریض ہو سکتا ہے. پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کی جا رہی ہے.
View this post on Instagram
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ملزم کیخلاف ایف آر آئی درج کر لی گئی.
FIR registered. Person arrested https://t.co/rx7qfO7qqM
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) August 29, 2021
صارفین نے اس واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ہے، ایک صارف تنزیل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب انسان میں انسانیت ختم ہو جائے تو وہ جانوروں سے بھی بدتر ہو جاتا یے۔ اور یہ واقعہ اس کا ثبوت دے رہا ہے۔
جب انسان میں انسانیت ختم ہو جائے تو وہ جانوروں سے بھی بدتر ہو جاتا یے۔ اور یہ واقعہ اس کا ثبوت دے رہا یے۔
— Tanzeel ur Rehman (@1122goodluck) August 29, 2021