منافرت پر اکسانے کا الزام، ترک گلوکارہ کو جیل

منافرت پر اکسانے کا الزام، ترک گلوکارہ کو جیل
ترک پاپ سٹار گل سین کو منافرت پر اکسانے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انھیں گذشتہ روز استنبول سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مذہبی سکولوں کے بارے میں مذاق کرکے لوگوں کو نفرت پر اکسایا۔ 46 سالہ گلوکارہ گل سین چولاکوگلو کو استنبول میں واقع ان کے گھر سے پوچھ گچھ کے لئے لے جایا گیا تھا، پھر انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔ گل سین کی گرفتاری نے سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ترک حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے الیکشن سے قبل مذہبی اور قدامت پسندوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ ان کی گرفتاری ایک مذاق کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے جو انہوں نے رواں سال اپریل میں استنبول میں ایک کنسرٹ میں کیا تھا۔ گل سین نے کہا تھا کہ ان کے ایک ساتھی سازندے میں بگاڑ ایک مذہبی سکول میں پڑھنے کے سبب پیدا ہوا۔ ان کے اس مذاق کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ گل سین نے عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔ پولیس کی تفتیش ع کے دوران گل سین نے ان پر عائد الزامات کو مسترد کردیا تھا کہ انہوں نفرت پر اکسایا اور کہا کہ وہ اپنے ملک کی اقدار اور حساسیت کا بہت زیادہ احترام کرتی ہیں

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔