ترکی سے 4 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے

ترکی سے 4 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترکی سے 4 فوجی طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق متاثرین سیلاب کی امداد کے لئے دوست ممالک نے ریلیف اور آباد کاری کے لئے پاکستان کو بھرپور امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے 2 طیاروں کے ذریعے امدادی سامان نور خان ائیر بیس راولپنڈی پہنچ گیا ہے، متحدہ عرب امارات کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر آج نور خان ائیر بیس پہنچے گا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ چین سے بھی امدادی سامان کے 2 طیارے آئندہ 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ بحرین کی جانب سے بھی 1 طیارے پر مشتمل امدادی سامان بھیجنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوست ممالک کی جانب سے طیاروں کے ذریعے خیمے،ادویات اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔