صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان اب ایپ کے ذریعے ، دوائی،کھانے جیسے ریلیف کیلئے رپورٹ کرائیں، متعلقہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اسی وقت متاثرہ علاقے کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائی گی۔ صوبائی وزیر عاطف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین جلد ویب لنکhttp://floodrelief.kp.gov.pk سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور ریلیف کیلئے اندراج کریں ، ایپ میں متاثرین کو ریلیف کی رسائی اور فیڈبیک کی مانیٹرنگ سسٹم بھی موجود ہے، صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایپ ڈاونلوڈ کر کے استعمال میں لانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں، موبائل ایپ کے ذریعے عوام حادثات کی نوعیت اور درکار مدد کی فوری رپورٹنگ کر سکیں گے۔حکومت خیبرپختونخوا کا سیلاب زدگان کی فوری شکایت اور فوری ریلیف کیلئے فلڈ رپورٹنگ ایپ تیار
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) August 29, 2022
" فلڈ رپورٹنگ ایپ" صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان کی خصوصی ھدایات پر ہنگامی بنیادوں پر تیار کیا گیا.
ایپ لنک: https://t.co/GsrEw9qonv#KPFloodReliefOperations pic.twitter.com/1Mn405wT0v
پشاور: سیلاب زدگان کی فوری شکایت اور ریلیف کیلئے فلڈ رپورٹنگ ایپ تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا نے سیلاب زدگان کی فوری شکایت اور فوری ریلیف کیلئے فلڈ رپورٹنگ ایپ تیار کرلی ہے۔ " فلڈ رپورٹنگ ایپ" صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان کی خصوصی ہدایات پر ہنگامی بنیادوں پر تیار کیا گیا ۔