سمندری طوفان " اَسْنیٰ" کراچی سے ٹکرانے کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

سمندری طوفان
کیپشن: محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا " اَسْنیٰ" تجویز کردیا

ویب ڈیسک: بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام محکمہ موسمیات کی جانب سے " اَسْنیٰ " تجویز کردیا گیا ہے۔ جس کا مطلب بلند تر یا روشن تر ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمندری طوفان بننے کے بعد اس کا نام اَسْنیٰ تجویز کیا گیا ہے۔ اَسْنیٰ کا مطلب بلند تر یا روشن تر ہے۔ اسنی طوفان کا نام پاکستان کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے بھی پہلا الرٹ جاری کردیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے علاقے رن آف کچھ میں گہرے دباؤ سے شمالی مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

بحیرہ عرب کے سمندر میں موجود ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنےوالا ڈیپ ڈپریشن طوفان کی شکل میں کراچی کے جنوب کی جانب بڑھ رہاہے۔ سمندری طوفان اسنا کےباعث مون سون کی تیزہوائیں مسلسل سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔   

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سسٹم 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے کراچی جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کراچی میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔ شہر کے مضافات سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش اور ساحلی علاقوں میں طغیانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ 

ماہی گیروں کو 31 اگست تک کھلےسمندرمیں جانے سےگریزکی ہدایات دی گئی ہیں۔ کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک، تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہیں موسلاھار اور چند مقامات پرشدید موسلا دھاربارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشیں 31 اگست تک جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News