بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان، شاہین شاہ آفریدی ڈراپ

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان، شاہین شاہ آفریدی ڈراپ

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، 12 رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف 12 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسین گلیسپی نے راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شاہین آفریدی حال ہی میں بچے کے باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ عامر جمال فٹنس کلیئر نہیں کرپائے جبکہ ابرار احمد کو 12 رکنی اسکواڈ میں کنڈیشنز کو دیکھ کر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ

شان مسعود، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، خرم شہزاد، بابر اعظم، صائم ایوب، میر حمزہ، سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی اور سلمان علی آغا

11 رکنی ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا

ہیڈ کوچ جیسین گلیسپی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے حتمی 11 رکنی ٹیم کو فیصلہ کنڈیشنز کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست (کل) سے شروع ہوگا، اس سے قبل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Watch Live Public News