ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کے دوران بانی پی ٹی آئی صحافیوں کی طرف آئے، صحافیوں سے سوال سے سوال پوچھا جیو نیوز اور پبلک نیوز کے رپورٹر آئے ہیں؟ صحافیوں نے جواب دیا انہیں باہر روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں صرف پانچ صحافیوں کو دیکھ کرپوچھا باقی کہاں ہیں؟ جیو نیوز اور پبلک نیوز کے رپورٹر آئے ہیں؟ صحافیوں نے جواب دیتےکہا جیو نیوز، پبلک نیوز، 24 نیوز اور اے آر وائے کے رپورٹرز کو باہر روک دیا گیا جس پر بانی پی ٹی آئی صحافیوں کو روکنے جانے پر احتجاجا روسٹرم پر چلے گئے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا جیل انتظامیہ نے آج مرضی کے 5 صحافیوں کو اندر بلایا ہے باقی باہر ہیں، یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے صحافیوں کو جیل ٹرائل کوریج سے روکا جارہا ہے،عدالت نےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ باہر روکے گئے صحافیوں کو اندر بلایا جائے،عدالتی حکم پر جیو نیوز، پبلک نیوز اور اے آر وائے نیوز کے رپورٹر کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت مل گئی ۔
بانی پی ٹی آئی دوبارہ صحافیوں کی طرف گفتگو کے لیےگئے تو اونچی آواز میں پوچھا جیو اور پبلک آیا ہے؟ جیو نیوز اور پبلک نیوز کے رپورٹر کو دیکھ کر بانی پی ٹی آئی مسکرائے اور ہاتھ ہلایا۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا ہاں،اب صحیح صحافی کمرہ عدالت میں آئے ہیں، کمرہ عدالت میں موجود دو صحافیوں نے جیل ٹرائل کوریج میں رکاوٹوں سے متعلق عدالت میں درخواست جمع کروا دی۔