قومی اسمبلی اجلاس، اہم سیاسی شخصیات نے حلف اٹھا لیا

قومی اسمبلی اجلاس، اہم سیاسی شخصیات نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس مقررہ وقت سے 31 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف لیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ایم این ایز کو قومی اسمبلی پہنچا دیا گیا،پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کو سخت سیکورٹی میں پہنچایا گیا ،پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز فرحت عباس کے حوالے کیا گیا،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے اٹارنی جنرل سے ملاقات پالیمنٹ ہاوس میں ہوئی،ملاقات کے بعد بلاول بھٹو ایون میں چلے گئے،رحیم یار خان سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی طاہر رشیدالدین،ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھایا، طاہر رشیدالدین کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

 اپوزیشن جماعتوں کے اراکین بھی اجلاس میں پہنچے،بلاول بھٹو  نے این اے 171 ضمنی انتخاب جیتنے پر جنوبی پنجاب کی تنظیم کو مبارک باد دی، بلاول بھٹو نے کہا جو بھی حالات ہوں ، ضمنی الیکشن ہو، وہ ڈرتے نہیں، جھکتے نہیں، ہر فتنہ کا مقابلہ کرتےہیں،جھوٹ، گالم گلوچ کی سیاست کا مقابلہ کرتے ہیں۔
عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہو کر یہاں پہنچتے ہیں، یہ وہ امیدوار ہیں جو ہر پولنگ سٹیشن کا فارم 45 آپ کو دکھا سکتے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ مل کر مثبت سیاست کریں، جمہوری سفر میں ساتھ چلیں۔

Watch Live Public News