عمران خان مخالف بیان پرعمرایوب کا بلاول بھٹو کوجواب

عمران خان مخالف بیان پرعمرایوب کا بلاول بھٹو کوجواب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنی ایک ایک بات پر کھڑے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے میرے قائد کے حوالے سے جو باتیں کیں انہیں مسترد کرتا ہوں،بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنی ایک ایک بات پر کھڑے ہیں،مجھے بلاول کو دیکھ کر 1958کی وہ تصویر یاد آگئی ہے ،تصویر میں ذوالفقار علی بھٹو سے میرے دادا ایوب خان حلف لے رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی دوبارہ اس ایوان میں آئیں گے،ہم سینہ تان کر کھڑے ہیں،آئین کی پاسداری کےلئے کھڑے ہیں ،حکومت رات کے اندھیرے میں ترمیم منظور کروانا چاہتی ہیں ،حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں۔

 اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف اور عاصم منیر دونوں اپنے متعلقہ اداروں کو بلائیں اور پوچھیں کس شخص کی ہدایات پر ان کے اہلکاروں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا؟

عمرایوب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حق پر ہے،ہم سب،اس کے ساتھ کھڑے ہیں ،الیکشن کے ذریعے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی ،ملک میں فوری شفاف الیکشن کرائے جائیں ، عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو مسائل حل ہونگے۔

Watch Live Public News